وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد/لندن۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے اپنے دورہ برطانیہ اور برطانوی حکام سے اپنی ملاقاتوں کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ سے ملک میں کرپشن کے خاتمہ اور ناجائز ذرائع سے بنائے گئے اثاثہ جات کی واپسی اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمشن …

اسلام آباد/لندن۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے اپنے دورہ برطانیہ اور برطانوی حکام سے اپنی ملاقاتوں کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ سے ملک میں کرپشن کے خاتمہ اور ناجائز ذرائع سے بنائے گئے اثاثہ جات کی واپسی اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمشن لندن میں پاکستانی ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب بھی موجود تھے۔ مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانوی ہوم سیکرٹری ساجد جاوید سے ملاقات اور دیگر حکام سے ملاقات کے دوران قیدیوں کے تبادلہ اور ناجائز ذرائع سے بنائے گئے اثاثہ جات کی واپسی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید سے باہمی قانونی تعاون، ملک بدر کرنے کے مسائل، قیدیوں کے تبادلہ اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کیلئے بات چیت ہوئی۔