وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی، شیخ رشید احمد

کراچی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 اکتوبر کو چین کے دورے پر جا رہے ہیں اور اس دورے کے دوران ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بارشوں …

کراچی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 اکتوبر کو چین کے دورے پر جا رہے ہیں اور اس دورے کے دوران ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو رہی تھی لیکن اب تمام ٹرینیں مقررہ وقت پر چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہی درست کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں بہترین انداز میں لڑا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے کشمیر میں کئے گئے اقدامات کو تاریخ غلط ثابت کرے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے بعد ایم ایل II منصوبے پر بھی کام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ سی پیک پر کام کی رفتار سست ہے۔