وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ameer maqam
ameer maqam

پشاور۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور و قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ سماجی و ثقافتی اقدار اور باہمی مفادات میں جڑے ہوئے ہیں انجینئر امیر مقام نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیاآذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

وزیراعظم کے مشیر نے آذربائیجان کے سفیر کو روایتی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیاجبکہ آذربائیجان کے سفیر نے مشیر وزیراعظم کو روایتی پینٹنگ اور شیلڈ بھی پیش کیا۔