وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد کی چینی میڈیا کے ادارے ”چائنا اکنامک نیٹ“ سے گفتگو

بیجنگ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات چینی میڈیا کے ادارے ”چائنا اکنامک نیٹ“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پردستخط اس ماہ کے آخر …

بیجنگ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات چینی میڈیا کے ادارے ”چائنا اکنامک نیٹ“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پردستخط اس ماہ کے آخر میں چین میں کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ چین صنعتکاری کے عمل کو آگے بڑھانے اور زرعی ٹیکنالوجی کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کرے گا جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافے پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کے بہترین برآمد کنندگان بھی بیجنگ جائیں گے۔ پاکستانی برآمد کنندگان چین کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری اورمشترکہ منصوبے شروع کرنے کی طرف راغب کریں گے،تجارت کے موجودہ عالمی ماحول میں پاکستان میں چینی کمپنیوں اور اداروں کی سرمایہ کاری زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کا اہم برآمدی شعبہ ہے، اس وقت ملکی برآمدات کا 60 فیصد ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹیکسٹائل کی صنعت کا مکمل ویلیو چین موجود ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply