وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی کراچی چیمبرکے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کاروبار کے فروغ، ملکی اقتصادی ترقی اورملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے نئے وفاقی بجٹ میں تاجروں اورصنعت کاروں کی تجاویز اور سفارشات پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کویہاں وزارت خزانہ میں بزنس کمیونٹی کے چئیرمین سراج قاسم تیلی اورکراچی ایوان صنعت وتجارت کے نمائندوں …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کاروبار کے فروغ، ملکی اقتصادی ترقی اورملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے نئے وفاقی بجٹ میں تاجروں اورصنعت کاروں کی تجاویز اور سفارشات پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کویہاں وزارت خزانہ میں بزنس کمیونٹی کے چئیرمین سراج قاسم تیلی اورکراچی ایوان صنعت وتجارت کے نمائندوں سے ملاقات میں کہی ۔ملاقات میں کراچی کی تاجراورصنعت کاربرادری کی جانب سے آئندہ بجٹ کے حوالہ سے پیش کردہ تجاویز اورسفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیر سے بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی اورانکم ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی کا عمل تیزکرنے کی درخواست کی، انہوں نے تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے سہولیات کی فراہمی کی درخواست بھی کی۔ وزیراعظم کے مشیرنے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت کاروبار کے فروغ، ملکی اقتصادی ترقی اورملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے نئے وفاقی بجٹ میں تاجروں اورصنعت کاروں کی تجاویز اور سفارشات پر توجہ دے رہی ہے۔