وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی شہد کی تیاری اور برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی مداخلت کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہد کی تیاری اور برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ شہد کی جدید پیداوار کی …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے پالیسی مداخلت کے ذریعے برآمدی مصنوعات کی تنوع پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہد کی تیاری اور برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ شہد کی جدید پیداوار کی نجی شعبے سے تکنیک اور آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید طریقوں سے یورپی یونین سمیت تمام مارکیٹوں کے مطلوبہ معیارات کو پورا کیا جاسکے گا جو شہد کی برآمد میں کئی گنا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جیسی منڈیوں میں برآمدات کیلئے حکومت شہد برآمد کنندگان کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گی۔ رزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان مختلف ماحولیاتی اور موسمی حالات کی وجہ سے 20 قسم کے شہد تیار کرتا ہے، پاکستان کی 2018ءمیں کل 6.9 ملین کی برآمدات تھیں۔

مزید خبریں