وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

123
پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دےدی ،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی ۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں ریجنل اکنامک اور تجارتی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے تجارت اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ۔

مشیر تجارت نے کہا کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں بہتری کے خواہاں ہیں ۔