وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے جاپان کی معروف کمپنی مٹسوئی گروپ کے نمائندوں کی ملاقات

70

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد سے جاپان کی معروف کمپنی مٹسوئی کے ایگزیکٹو وائس پریذنٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر موری موٹو اور مٹسوئی گروپ کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے موجودہ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کو آسان بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا اور ٹیکس کی آن لائن سہولیات سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصاً توانائی، مشینری، کیمیکل، خوراک، ٹیکسٹائل، فنانس اور لاجسٹک سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے۔