اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا آج کے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے جو سٹرٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے، انشاءا للہ ہمارا ملک جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے …
وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا آج کے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے جو سٹرٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے، انشاءا للہ ہمارا ملک جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلق مختلف امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ایوان بالا کے امور میں اراکین کے کردار کے حوالے سے اپنے وژن سے آگاہ کیا۔








