وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی مختلف غیر ملکی بنکوں کے سینئر نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو

75
APP57-08 ISLAMABAD: March 08 - Adviser to Prime Minister on Finance, Dr. Miftah Ismail in a meeting with senior officials of different foreign banks. APP

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے مختلف غیر ملکی بنکوں کے سینئر نمائندوں نے ملاقات کی۔ انہوں نے ملک کی معیشت کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت 6 فیصد کی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محصولات میں اضافے اور پائیدار پالیسی کے ذریعے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ریونیو میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ اس حوالے سے ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔