لاہور۔8 مارچ(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا مقدمہ لے کر عوام کی عدالت میں آئی ہیں، نواز شریف پر کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا ، اب نیب کورٹ کو مزید 2ماہ کی مدت دےدی گئی ہے لیکن اس میں بھی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی، سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) …
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کا دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب
لاہور۔8 مارچ(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا مقدمہ لے کر عوام کی عدالت میں آئی ہیں، نواز شریف پر کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا ، اب نیب کورٹ کو مزید 2ماہ کی مدت دےدی گئی ہے لیکن اس میں بھی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی، سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا نام اور پارٹی نشان چھینے جانے کے باوجود بھر پور کامےابی کے بعد ووٹوں کی خرید و فروخت کا کوئی سوموٹو نوٹس نہیں لیا گیا، عوام نواز شریف کے جانثار ہیں جس کی تازہ مثال صوبائی اسمبلی سرگودھا کا ضمنی الیکشن ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سے شیر کا نشان چھینے جانے اور اسے پک اپ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے باوجود ہمارا امیداوار 20ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامےاب ہوا ، ہم اپنے نمائندے کی ووٹ کی پرچی کی توہین کو نہیں مانتے اور 2018 ءکے عام انتخابات میں شیر کے انتخابی نشان پر مہریں لگا کر تمام زیادتیوں ، ظلم، ناانصافیوں کا بدلہ لیں گے۔ جمعرات کی شام دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ فیصل آباد میں عظیم الشان سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز شریف نے کہا کہ آج فیصل آباد کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کیونکہ فیصل آباد کا فیصلہ اٹل، انصاف پر مبنی اور ہمیشہ درست و حالات کے تقاضوں کے مطابق ہوتا ہے۔









