وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے گرین فورس انوائرنمنٹ کمیشن کے اراکین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے گرین فورس انوائرنمنٹ کمیشن کے اراکین نے ملاقات کی۔ اسلام آباد کے تحفظ یافتہ علاقوں اور گرین بیلٹ کے تحفظ کیلئے رضاکارانہ کام کرنے والے اراکین کے وفد کے سربراہ بلال حق نے گرین بیلٹ اور دیگر علاقوں کی ہریالی کو لاحق خطرات کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر کو بریف کیا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے گرین فورس انوائرنمنٹ کمیشن کے اراکین نے ملاقات کی۔ اسلام آباد کے تحفظ یافتہ علاقوں اور گرین بیلٹ کے تحفظ کیلئے رضاکارانہ کام کرنے والے اراکین کے وفد کے سربراہ بلال حق نے گرین بیلٹ اور دیگر علاقوں کی ہریالی کو لاحق خطرات کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر کو بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان ایک بڑی مستند دستاویز ہے جس کا ہر حکومت کو احترام کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کرنا چاہئے تھا تاہم اس میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں اور ترامیم ہوتی رہیں۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو تبدیل کیا جانا چاہئے اور اسے اصل ماسٹر پلان کے مطابق برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے متعلقہ شراکت داروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز پیش کی جو کہ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں اور متعلقہ قانون کی روشنی میں ماسٹر پلان کا جائزہ لے۔ وفد کے اراکین نے قیمتی وقت دینے پر ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کیا اور گرین بیلٹ کے تحفظ اور تحفظ یافتہ علاقوں کی حفاظت کیلئے مخلصانہ کوششوں اور تعاون کو سراہا۔

مزید خبریں