وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے یورپی پارلیمنٹیرین کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے یورپی پارلیمنٹیرین کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے یورپی پارلیمنٹیرینز کے وفد کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ اور انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یورپی پارلیمانی وفد میں جارج فلپ انٹون مائیر، جین لینبرٹ، جویریہ رضوی کیانی اور واجد خان شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کے …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے یورپی پارلیمنٹیرین کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے یورپی پارلیمنٹیرینز کے وفد کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ اور انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یورپی پارلیمانی وفد میں جارج فلپ انٹون مائیر، جین لینبرٹ، جویریہ رضوی کیانی اور واجد خان شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کو عام انتخابات میں کامیابی اور موسمیاتی تبدیلی بارے وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملک امین اسلم نے وفد کو کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کیلئے حکومت پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ اب موجودہ حکومت ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائے گی۔ انہوں نے صاف و سرسبز پاکستان کے پانچ ستونوں کے بارے میں بھی بتایا کہ جن میں شجرکاری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، لیکوئڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹوٹل سینی ٹیشن اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی شامل ہیں۔

مزید خبریں