اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کئے گئے مثبت اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پولینڈ کے شہر کاٹوویٹسا میں ہونے والے سی پی او 24 اجلاس میں پاکستان کی ماحولیاتی مطابقت ، آلودگی میں کمی لانے، موسمیاتی تبدیلی بارے اور اربوں درخت لگانے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دے گی