سرینگر ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع شوپیان میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوسزنے لوگوں پر گولیاں چلائیں اورپیلٹ، پاوا شیل اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ ضلع کے علاقے سنگرن امام صاحب میں لوگ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کی طرف سے محاصرے اور …
بھارتی فوجیوں کا شوپیان میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال

مزید خبریں
سرینگر ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع شوپیان میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوسزنے لوگوں پر گولیاں چلائیں اورپیلٹ، پاوا شیل اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ ضلع کے علاقے سنگرن امام صاحب میں لوگ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔








