تھانہ سٹی مردان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 311 گرام آئس برآمد

تھانہ سٹی مردان پولیس نے پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرکے 311 گرام آئس برآمد کر لی

پشاور۔ 28 ستمبر (اے پی پی):تھانہ سٹی مردان پولیس نے پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرکے 311 گرام آئس برآمد کر لی۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قیصر ولد باچہ گل سکنہ سنٹر کورونہ بغدادہ کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے 311 گرام آئس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لی گئی۔مردان پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔