ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ اکتوبر میں جرمنی میں کھیلا جائے گا، صدر پاکستان ٹین پن باؤلنگ

ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 12 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جرمنی کے شہرمیونخ میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 12 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جرمنی کے شہرمیونخ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چار رکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔چار رکنی قومی ٹیم میں ​احمر سلڈیرا، ​غضنفر بلال، ​دانیال الرحمٰن اور ​محمد معیز شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ منیجر کے فرائض محمد حسین چٹھہ انجام دیں گے۔ اعجازِ الرحمن نے بتایا کہ کھلاڑی اس وقت ایونٹ کی بھر پور تیاری میں مصروف ہیں ​اور عالمی ٹائٹل کے حصول کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 48 ممالک کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔​ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے نمایاں ممالک میں پاکستان، امریکہ، جرمنی، ملائیشیاء، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کویت، چین، کینیڈا، سپین، فرانس، سویڈن، نیدرلینڈز، پولینڈ، ترکیہ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔