گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور، ثقافت اور سیاحت کے فروغ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے صدر آرٹس کونسل کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 28 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور، ثقافت اور سیاحت کے فروغ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ کی بھرپور ثقافتی روایات، تاریخی ورثے کے تحفظ، فنونِ لطیفہ کے فروغ اور صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دونوں جانب سے ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے باہمی تعائون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ نے گورنر سندھ کے سسر کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔








