وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا سونامی ٹری پلانٹیشن مہم بارے عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے 2ستمبر کو درخت لگانے کی ہماری مہم کو سراہا ہے اور دیگر ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ بھی اس کی تقلید کریں۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم نے سونامی ٹری پلانٹیشن کی ہماری مہم کو سراہتے ہوئے ٹویٹر …

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے 2ستمبر کو درخت لگانے کی ہماری مہم کو سراہا ہے اور دیگر ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ بھی اس کی تقلید کریں۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم نے سونامی ٹری پلانٹیشن کی ہماری مہم کو سراہتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ سے ترغیبی ویڈیوجاری کی ہے جس میں دیگر ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی حدت اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کےلئے پودے لگانے کے اس ماڈل پر عمل کریں۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان 6 ممالک میں شامل ہے جو عالمی حدت سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کے جنگلات کا رقبہ 2.5 فیصدہے تاہم اقوام متحدہ کی سفارشات کے مطابق یہ رقبہ کل رقبہ کا کم از کم 12 فیصد ہونا چاہئے اور بڑے پیمانے پر شجرکاری درست سمت میں اقدام ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے اس ویڈیو میں وضاحت کی ہے کہ درختوں سے نہ صرف شہروں کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے بلکہ فضاءمیں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی ختم ہوتی ہے۔ درخت آکسیجن پیدا کرنے کے علاوہ زمینی کٹاﺅ کی بھی روک تھام کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ارب درخت لگانے کا یہ سونامی ٹری پلانٹیشن پراجیکٹ اس تبدیلی کا آئینہ دار ہے جس کا عمران خان نے وعدہ کیا ہے جس کو اب حقیقی طورپر دیکھا جاسکتا ہے اور اس سے اس مہم میں ہماری حوصلہ افزائی ہوگی اور ہم اس مہم کو زیادہ جوش وخروش اور زیادہ پرعزم ہوکر جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں