23.8 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںوزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان ، سیکرٹری...

وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان ، سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان ، سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے،ان کا گولڈ میڈل جیتنا کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنے گا۔

ہفتہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مشیر بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان نسل کے لئے ایک روشن مثال ہے،حکومت ان جیسے ہند منر اور محنتی کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔سیکرٹری نے کہا کہ ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور عزم نے انھیں ایشیاء کا چیمئین بنایا ہے،ان کی یہ کامیابی پاکستان کے ایتھلیٹکس کے میدان میں ایک نیا سنگ میل ہے ،ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

- Advertisement -

یاسر پیرزادہ نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمیئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتنا ارشد ندیم کی محنت ،لگن اور عزم کا ثبوت ہے،جنوبی کوریا میں جیتا گیا یہ اعزاز ،پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کا باعث بنے گا،ارشد ندیم مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کرتا رہے گا۔ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ پی ایس بی مستقبل میں بھی کھلاڑیوں کو تربیت اور ہرممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی تاکہ ارشد ندیم جیسے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں