چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 ،انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات ڈویژن لیول پر راولپنڈی میں کھیلوں کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی۔1جون (اے پی پی):چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات ڈویژن لیول پر راولپنڈی میں کھیلوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلے صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کی ہدایت پر 5 جون تک جاری رہیں گے جن میں بیڈمنٹن، کبڈی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ تقریب کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں کیا گیا جہاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری …

راولپنڈی۔1جون (اے پی پی):چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات ڈویژن لیول پر راولپنڈی میں کھیلوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلے صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کی ہدایت پر 5 جون تک جاری رہیں گے جن میں بیڈمنٹن، کبڈی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ تقریب کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں کیا گیا جہاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بیڈمنٹن شارٹ کھیل کر مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید احمد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ رضوان نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ ایسی مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل کی بہتر نشوونما اور صحت کی ضمانت ہوتی ہیں اور حکومت پنجاب اس سلسلے میں تمام تر سہولیات مہیا کر رہی ہے۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن "کھیلتا پنجاب، آگے بڑھتا پنجاب” کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ شازیہ رضوان نے امید ظاہر کی کہ پنجاب کے یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔