وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان کی قیادت میں 18 رکنی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے معیشت اور تجارت کے فروغ کے لئے تاجر برادری کی جائز شکایات دور کرنے اور موجودہ بجٹ میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جمعرات کو وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجینئر دارو خان کی قیادت میں 18 رکنی …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے معیشت اور تجارت کے فروغ کے لئے تاجر برادری کی جائز شکایات دور کرنے اور موجودہ بجٹ میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جمعرات کو وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجینئر دارو خان کی قیادت میں 18 رکنی وفد نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں بجٹ میں پائی جانے والی خامیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے معاشی اشاریوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 31 ہزار ارب روپے کا اندرونی قرضہ جبکہ 100 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ورثے میں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر ہیں جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستانی برآمدات کی شرح نمو صفر رہی ہے، تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، مالیاتی خسارہ 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گردشی قرضہ ہر ماہ 38 ارب روپے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں تجارت کی بجائے مینوفیکچرنگ پر انحصار کرنا ہو گا تاکہ شہریوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ ا

Leave a Reply