
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے بدھ کو سینئر صحافی اور نظریہ پاکستان کونسل کے سرپرست اعلیٰ زاہد ملک کی عیادت کے لئے ان کے دفتر گئے۔ عرفان صدیقی نے زاہد ملک کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے ان کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔ عرفان صدیقی نے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی قائداعظم کی افکار کی روشنی میں نظریہ پاکستان کے لئے یونہی کام کرتے رہیں۔