اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام ایف سیون مرکز اسلام آبادمیں قائم شہر کتاب میں دو نئی سہولتوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔30 سٹالز پر مشتمل شہر کتاب دو سال قبل مارچ 2016ءمیں قائم کیا گیا تھا جسے شہریوں نے بے حد سراہا، شہر کتاب سے مقامی شہریوں خاص طور پر طلباءو طالبات کو ہر قسم کی کتب اور درسی سامان مناسب …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام ایف سیون مرکز اسلام آبادمیں قائم شہر کتاب میں دو نئی سہولتوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔30 سٹالز پر مشتمل شہر کتاب دو سال قبل مارچ 2016ءمیں قائم کیا گیا تھا جسے شہریوں نے بے حد سراہا، شہر کتاب سے مقامی شہریوں خاص طور پر طلباءو طالبات کو ہر قسم کی کتب اور درسی سامان مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کےلئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے پیر کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب شہر کتاب میں ایک کتاب کیفے قائم کیا جائے گا جس میں شہر کتاب آنے والے افراد کو چائے اور کافی کی سہولت دستیاب ہو گی۔








