وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا سوسائٹی آف ایشین سویلائزیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مختلف تہذیبوں کا مطالعہ اور ان میں ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس کاوش کے نتیجے میں دنیا میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔ وہ سوسائٹی آف ایشین سویلائزیشن پاکستان کے وفد سے گفتگوکررہے تھے ۔تنظیم کے بانی وصدرپروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مختلف تہذیبوں کا مطالعہ اور ان میں ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس کاوش کے نتیجے میں دنیا میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔ وہ سوسائٹی آف ایشین سویلائزیشن پاکستان کے وفد سے گفتگوکررہے تھے ۔تنظیم کے بانی وصدرپروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی کی سربراہی میں سوسائٹی آف ایشین سویلائزیشن پاکستان کے وفد نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنی تنظیم کے قیام کے مقاصد اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر مشیر وزیراعظم کوتنظیم کی اعزازی رکنیت دینے کی سند بھی پیش کی گئی۔ عرفان صدیقی نے تنظیم کی طرف سے تہذیبوں کو اجاگر کرنے اور ان سے متعلق مقامات کی حفاظت کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارہ میوزیمز اینڈ آرکیالوجی کے تعاون اور اشتراک سے ایسی سرگرمیوں پر کام کیاجائے جس سے مختلف تہذیبوں کے بارے میں معلومات عامہ بہم پہنچائی جاسکیں۔تہذیبوں کے بارے میں معلومات، افکار اور تاریخی حقائق کو کتابی شکل دینا اس ضمن میں نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے تاکہ مفادعامہ بالخصوص نوجوان نسل اور تعلیمی ادارے بھرپور اندا زمیں ان سے استفادہ کرسکیں۔

Leave a Reply