اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے انٹرنیشنل یونین فار کلائمیٹ کنزرویشن کی ریجنل ڈائریکٹر بان مارکراج، لمز یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر نوید ارشد ، نعمان اور پریمیر انرجی کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ بدھ کو ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پروجیکٹ اور ماحولیاتی تحفظ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک امین اسلم …
وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے انٹرنیشنل یونین فار کلائمیٹ کنزرویشن ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے انٹرنیشنل یونین فار کلائمیٹ کنزرویشن کی ریجنل ڈائریکٹر بان مارکراج، لمز یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر نوید ارشد ، نعمان اور پریمیر انرجی کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ بدھ کو ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پروجیکٹ اور ماحولیاتی تحفظ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک امین اسلم نے بتایا کے پاکستان کے موسمیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے گرین کلائمیٹ فنانس اگلے سال پاکستان کو رکنیت دے گی ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مینگرو کے درختوں میں اضافہ ہوا ہے اور ٹرافی ہنٹنگ سے معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کی جنگلی حیات کی نجی سطح پر افزائش کو فروغ ملا ہے۔ملک امین اسلم نے بتایا کہ فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کیلئے لاہور میں سرکاری اور پرائیویٹ یونٹ قائم کیے ہے جس کے ذریعے فضائی آلودگی اور سموگ کی بروقت مانیٹرنگ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے مختلف ممالک مشترکہ معاہدے پر عمل پیرا ہیںاس کی مثال حالیہ جنوب مشرق ایشیائی ممالک ہے۔








