وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری کا لندن میں ”پاکستان میں جدت اور سیاحت کے مواقع“ کے عنوان سے تقریب سے خطاب

75
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک کیلئے کام کا جذبہ رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز لندن میں ”پاکستان میں جدت اور سیاحت کے مواقع“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی وسائل اور چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ذوالفقار بخاری، آئیڈیا جِسٹ (پرائم منسٹر سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم) کے بانی چیف ایگزیکٹو حسن سیّد، یوکے۔پاکستان سائنس اینڈ انوویشن گلوبل نیٹ ورک (یو پی ایس آئی جی این) کے چیئرمین پروفیسر جواد ڈار، معروف ٹی وی اینکر پرسن حمزہ علی عباسی اور سمندر پار پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔