35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبرکی نجی ٹی وی...

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبرکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ آصف علی زرداری مین ہٹن پراپرٹی کے براہ راست مالک ہیں،جائیداد 2007ءسے ان کے نام ہے، مین ہٹن جائیداد گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی،زرداری جب صدر بنے تو یہ پراپرٹی ظاہر نہیں کی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری امریکہ میں مین ہٹن پراپرٹی کے براہ راست مالک ہیں،جائیداد 2007ءسے ان کے نام ہے،مصدقہ اطلاعات جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھا گیا ہے آصف زرداری نے مذکورہ اثاثے ظاہر نہیں کئے۔جب وہ صدر بنے تھے تو یہ پراپرٹی ظاہر نہیں کی تھی۔بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا کہ آصف زرداری کی دبئی میں بھی پراپرٹی کا انکشاف ہوا ہے۔سابق حکمران لانچوں میں پیسے لے کر جانے میں ملوث ہیں۔پراپرٹی کی پارکنگ لاٹ بھی زرداری کے نام ہے،آصف زرداری کی دبئی میں صرف ایک پراپرٹی ڈکلیئر ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئس حکومت کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی ذمہ دار سابق حکومت ہے،2014ء میں یہ معاہدہ ہوا تھا ‘ 2017ءتک دستخط نہیں ہوئے۔موجودہ حکومت نے سو روز میں سوئس حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔نیب معاہدے میں تاخیر کی تحقیقات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئس حکومت آئندہ سال منی لانڈرنگ کی معلومات دے گی۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو جعلی اکاﺅنٹ اور بینیفشری کا سراغ لگانے کا ہدف دیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں