وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ان کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچنے چاہئیں۔ سی پیک پاکستان اور چین کے فولاد سے مضبوط بھائی چارے کا عکاس ہے اور یہ منصوبہ ہمارے مستقبل کی خوزحالی کا ضامن بھی ہے۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے سی پیک کی پیش رفت پر اتھارٹی کے موثر کردار کو بھی سراہا ہے۔