وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی کا پلاننگ کمیشن میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

256

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کی شکل میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے چینی ہم منصب کا وژن آج عملی طورپر قوم کے سامنے ہے، تاریخ میں چین کی ترقی کی مثال نہیں ملتی اور کسی ملک کی ترقی کی اتنی اعلی رفتار اتنے عرصے تک برقرار نہیں رہی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پلاننگ کمیشن میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔