اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقاربخاری سے مصر اور لبنان کے ٹاپ بزنس مین کنسورشیم کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے مختلف امور پر زلفی بخاری سے مشاورت کی۔ مصر اور لبنان کا بزنس کنسورشیم اگلے 12 ماہ کے دوران پاکستان میں ہیلتھ، …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقاربخاری سے مصر اور لبنان کے ٹاپ بزنس مین کنسورشیم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقاربخاری سے مصر اور لبنان کے ٹاپ بزنس مین کنسورشیم کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے مختلف امور پر زلفی بخاری سے مشاورت کی۔ مصر اور لبنان کا بزنس کنسورشیم اگلے 12 ماہ کے دوران پاکستان میں ہیلتھ، نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی، فارمنگ، فرٹیلائزر اور زراعت کے شعبہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس گروپ نے انرجی سیکٹر میں بھی 5 سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شرین ہیلمے، چارلس ایل کھوری، اسد صداقہ، انجینئر احمد السویدی، ڈاکٹر شریف الگبالے، میجد المنشاوی، موناوہبہ اور احمد الدب شامل تھے۔








