وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، اگر ان کی درست طریقہ سے سرپرستی کی جائے تو وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ جاری سال میں اوورسیز ملازمتوں میں نمایاں اضافہ کے حوالہ سے زلفی بخاری نے ''اے پی …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، اگر ان کی درست طریقہ سے سرپرستی کی جائے تو وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ جاری سال میں اوورسیز ملازمتوں میں نمایاں اضافہ کے حوالہ سے زلفی بخاری نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈرشپ اور حوصلہ افزائی سے اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے، معاشی میدان میں بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کی صحیح سمت کی عکاسی کرتا ہے۔