وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقاربخاری کی تفتان بارڈر سے زائرین کی اندرون ملک آمد بارے اپنے کردار کی تردید

126
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقاربخاری نے تفتان بارڈر سے ایرانی زائرین کی اندرون ملک آمد میں اپنے کردار کی سختی سے تردید کی ہے۔ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق زلفی بخاری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری نہ تو وزیراعلیٰ بلوچستان سے کبھی تفتان میں زائرین کو روکنے یا بھیجنے بارے بات ہوئی اور نہ ہی کسی اور ادارے یا فورم پر اس سلسلے میں کسی بھی طرح اثرانداز ہوا۔انھوں نے کہا کہ کورونا عالمی وباء ہے ،ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اس کے خلاف اکھٹے ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔