وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ا مور نوجوانان عثمان ڈار کی نجی ٹی چینل سے گفتگو

40
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ا مور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کے بحران پر قانو پانے کیلئے ان کا سٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ملک میں 26 فیصد لوگ پائپ لائن کے ذریعے گیس استعمال کرتے ہیں، باقی سلنڈر پر ہیں، ن لیگ کئی سال حکومت میں رہی ہے لیکن انہوں نے کوئی پائپ لائن نہیں بچھائی، مہنگائی ان کے دور میں بھی ہوئی جب تک گیس اور بجبلی سٹرکچر بہتر نہیں ہوگا ،یہ ان مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے ن لیگ حکومت میں رہی لیکن کوئی پائپ لائن نہیں بچھائی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ان کے دور میں بھی ہوئی ہے،جب تک ہم اس ملک میں سٹرکچر ٹھیک نہیں کریں گے بجلی اور گیس کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک پیڑن ہے کہ جب آپ حکومت چھوڑ کرجاتے ہیں تو اگلے آنے والے کو کس حالت میں ملک دے رہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سٹرکچر کھڑا کرنا آسان کام نہیں اور جب تک سٹرکچرکو بہتر نہیں کرتے اس وقت تک یہ حالات ٹھیک نہیں ہوتے۔