وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ واقتصادی امورمفتاح اسماعیل کا انٹرویو

حکومت’’ میرا گھر سکیم‘‘ کو نئی شکل دے رہی ہے،جس میں کسی کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ واقتصادی امورمفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مجموعی قومی پیداوار ، اقتصادی بڑھوتری اوربرآمدات میں اضافہ اوردرآمدات وافراط زرمیں کمی کیلئے کام کررہی ہے۔ اتوار کوایک انٹرویو میں انہون نے کہاکہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے تیاریاں جاری ہیں اورہماری کوشش ہیں کہ مجموعی قومی پیداوار ، اقتصادی بڑھوتری اوربرآمدات میں اضافہ اوردرآمدات وافراط زرمیں کمی کو خصوصی اہمیت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے مشینیری کی درآمد کی وجہ سے پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ ہواہے جس میں بتدریج کمی لائی جائیگی۔گردشی قرضوں میں کمی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو بھی اس سلسلے میں اپناکرداراداکرناچاہیے۔