وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے چین سے پاکستانی طلبا کے انخلا کی بات نہیں کی، ترجمان

74

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اینڈ ایچ آر ڈی ذوالفقار عباس بخاری نے چین سے پاکستانی طلبا کے انخلا کی بات نہیں کی۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے ان حالات میں بچوں کو وطن واپس لانا دانش مندانہ اقدام نہیں ہوگا۔ترجمان کے مطابق زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحا ل بتدریج تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ چین کے بعد پاکستان ،ایران اور سعودی عرب میں کیسز سا منے آئے ہیں۔ ایران میں کرونا وائرس سے اموات ہو ئی ہیں۔کورونا وائرس سے متا ثرہ افراد کو چو دہ دن تک نگہداشت میں رکھا جا تا ہے لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، معلوم نہیں مریض کو بیس سے تیس دن تک نگہداشت میں رکھنا ہے‘ نگہداشت میں رکھنے کے باوجود بچوں کو واپس لائیں اور کوئی مسئلہ ہو جائے تو ذمہ دار کون ہو گا۔