کامیاب جوان پروگرام ملکی معیشت اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، حکام وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات کے حکام نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام ملکی معیشت اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے متعدد منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔حکام کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کو حقیقی معنوں میں ترقیاتی پروگرام بنانا حکومت کا ہدف ہے، کامیاب جوان پروگرام کا ایک حصہ نوجوانوں کی کاروباری سکیم پر مشتمل ہے، ہنر مند جوان پروگرام جس کے تحت نوجوانوں کو فنی مہارت مہیا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر نوجوانوں کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔