اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے معروف اداکار شان شاہد نے ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ شان شاہد سے ملاقات کے دوران ان کی ثقافت ، ورثہ اور فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کے حوالے سے ان کی بات چیت سن …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سے اداکار شان شاہد نے ملاقات شان شاہد کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پیار قابل قدر ہے، وہ اصل پاکستانی ہیرو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں، سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے معروف اداکار شان شاہد نے ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ شان شاہد سے ملاقات کے دوران ان کی ثقافت ، ورثہ اور فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کے حوالے سے ان کی بات چیت سن کر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ شان شاہد کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پیار قابل قدر ہے، وہ مستقبل میں اصل پاکستانی ہیرو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔









