وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹائیگر فورس کے حوالہ سے ٹویٹ پر ردعمل

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹائیگر فورس کے حوالہ سے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کس حد تک گر سکتے ہیں کہ ان کے ٹویٹ سے دیکھ لیں، ایسی زبان اپنے ملک کے نوجوانوں کیلئے، اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے نوجوانوں …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹائیگر فورس کے حوالہ سے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کس حد تک گر سکتے ہیں کہ ان کے ٹویٹ سے دیکھ لیں، ایسی زبان اپنے ملک کے نوجوانوں کیلئے، اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ بدھ کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کو ہٹلر کا پیروکار کہنا اور پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا، یہی ان کا یار مودی کہتا ہے، یہی یہ کہتے ہیں۔