وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا ڈڈیال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب

175

21 جولائی کو بلے، تیر اور گھوڑے والے شیر کی دھاڑ سے سیاسی بے روزگار ہو جائیں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کی خدمت اور وفاق کی مضبوطی کا نام ہے، جعلسازوں اور بہروپیوں نے کشمیریوں کی کوئی خدمت نہیں کی، مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم محمد نواز شریف قوم کی دعاﺅں سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد پاکستان لوٹ رہے ہیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا ڈڈیال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب
ڈڈیال ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 21 جولائی کو بلے، تیر اور گھوڑے والے شیر کی دھاڑ سے سیاسی بے روزگار ہو جائیں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کی خدمت اور وفاق کی مضبوطی کا نام ہے، جعلسازوں اور بہروپیوں نے کشمیریوں کی کوئی خدمت نہیں کی، مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم محمد نواز شریف قوم کی دعاﺅں سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد پاکستان لوٹ رہے ہیں، ہمارا ایک طرف مقابلہ ناکارہ اور ٹوٹے ہوئے بلے سے ہے جو ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف استعمال ہوا جبکہ دوسری طرف وہ تیر ہے جو بے توقیر ہو چکا ہے اور کمان سے پہلے ہی نکل چکا ہے، آزاد کشمیر میں تیر کی پانچ سالہ حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا، سرکاری ملازمین غیر جانبدار رہیں، وہ کسی کے ذاتی نہیں ریاست کے ملازم ہیں، لکڑی کے گھوڑے کو میلہ مویشیاں میں رکھوائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈڈیال آزاد کشمیر میں بٹلی کے مقام پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔