
ہری پور ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے لوڈ شیڈنگ اوردہشت گردی مکمل طورپر ختم ہوجائے گی‘ پاکستان دفاعی اورمعاشی طورپر مستحکم اورمضبوط ہورہا ہے، پی ٹی آئی جس طریقے سے سیاست کررہی ہے 2018ءکے انتخابات میں ان کے چراغوںمیں روشنی نہیں ہوگی، عمران خان نے عوام کوہاتھوں میں ڈنڈے دیئے جبکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوام کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دیئے، بین الاقوامی سروے نے وزیراعظم محمد نواز شریف کوسب سے مقبول لیڈر قرار دیا ہے ، پی ٹی آئی کے سربراہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سے مقابلہ نہیں کرسکتے تو وہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے کس طرح مقابلہ کریں گے ، وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کی تعمیر و ترقی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اورملک میں روشنیاں لارہے ہیں، گوادر سے خنجراب تک پوری قوم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وہ پیرکوہری پورمیں وکررز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔