وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) کے تحت قومی اسمبلی کے 180 حلقوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز دیئے گئے ہیں،بی این پی کے چار حلقے بھی اس میں شامل ہیں ،ان فنڈز سے متعلق اختر مینگل اور بی این پی کو علم نہیں تھا اور نہ …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) کے تحت قومی اسمبلی کے 180 حلقوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز دیئے گئے ہیں،بی این پی کے چار حلقے بھی اس میں شامل ہیں ،ان فنڈز سے متعلق اختر مینگل اور بی این پی کو علم نہیں تھا اور نہ ہی ان کی جانب سے ان فنڈز کے حوالے سے کوئی درخواست دی گئی تھی ،آنے والے چند دنوں میں بجٹ کو ووٹنگ کے لئے پیش کیا جائے گا ،پی ٹی آئی کی حلیف جماعتوں کی مدد سے بجٹ اکثریت سے منظور کرالیں گے ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا کوئی امکان نہیں تا ہم بجٹ منظوری کے بعد ایم کیو ایم کو مزید ایک وزارت دی جائے گی ،سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے آصف علی زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری کیے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے کاروباری طبقے سمیت ہر شعبے کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ،عوامی مفاد کی تجاویز پر حکومت غور کریگی ۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کچھ امور پر روشنی ڈالی جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا اور اختر مینگل اور ان کی جماعت بی این پی نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply