اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا کی تیسری قسم انسانیت کیلئے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے۔دوسری طرف پاکستان میں کرپشن کے پیسےسےپروان چڑھی تیسری نسل پاکستان کےمستقبل سےکھیلنے کی کوشش کررہی ہے۔پیرکو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جمہوری پارٹیوں پرپرچی والی نسل کا راج ہے۔ان پرچیوں کوپاکستان کامستقبل تباہ کرنےکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔