اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے جمعرات کو بہارہ کہو کا دورہ کیا۔ معاون خصوصی نے بہارہ کہو میں کیانی روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر باضابطہ افتتاح کیا۔ علی نواز اعوان نے پانی کی سکیم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں پر اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں معاون خصوصی کا پر …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کا بہارہ کہو کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے جمعرات کو بہارہ کہو کا دورہ کیا۔ معاون خصوصی نے بہارہ کہو میں کیانی روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر باضابطہ افتتاح کیا۔ علی نواز اعوان نے پانی کی سکیم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں پر اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں معاون خصوصی کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ترقیاتی کاموں کے انچارج شیراز کیانی بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے بڑی تعداد میں عوام کے اجتماع ٹیم پی ٹی آئی اور اہلیان بہارہ کہو و گردونواح کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کو ترقیاتی کاموں کے ذریعے ماڈل بنائیں گے، مسائل کے حل کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں مسلط رہنے والوں نے علاقے کو مسائل کا گڑھ بنا دیا، ذاتی مفادات کی خاطرماضی کے حکمرانوں نے علاقے کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا۔ علی نواز اعوان نے عوام کو یقین دلایا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں پر تاریخ رقم کریں گے، تحریک انصاف عوامی خدمت کو اپنا بنیادی نصب العین سمجھتی ہے، تعلیم، صحت، بجلی، گیس، سڑکوں، گلیوں کی تعمیر، سیوریج کا نظام، پانی کے منصوبوں پر بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو فلائی اوور کا تحفہ بھی جلد مکمل کیا جائے گا، عوام کی خدمت میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کر رہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کا دنیا بھر میں نمایاں تشخص اجاگر ہو رہا ہے، کوورونا جس نے دنیا کے ہر ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا وہاں پاکستان بھی شدید متاثر ہوا مگر وزیراعظم کے دانشمندانہ فیصلوں سے پاکستان نے وباء پر کافی اچھا کام کیا اور مشکل حالات میں عوام کو حکومتی سطح پر بھرپور ریلیف دیا جو ایک مثال ہے۔ علی نواز اعوان نے اسلام آباد کی عوام کی جانب سے تحریک انصاف سے مثالی محبت پر شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔








