اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ان میں سے 48 فیصد کیسز راولپنڈی، اسلام آباد میں ہوئے ہیں، ڈینگی سے اب تک 26 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ان میں سے 48 فیصد کیسز راولپنڈی، اسلام آباد میں ہوئے ہیں، ڈینگی سے اب تک 26 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے دیگر مرض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پنجاب وفاقی حکومت کو طبی عملہ اور ڈاکٹر فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 790 مریض پنجاب، وفاق اور کے پی کے سے رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سے 216 کیسز رپورٹ ہوئے، 48 فیصد کیسز راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14015 داخل مریضوں میں سے 113 کیسز کراچی اور اسلام آباد سے 216 کیسز سامنے آئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پنجاب کی وزیر صحت سے مل کر تعاون کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر تین افسران ان کیسز کے حوالہ سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس ہوتا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہسپتالوں کی صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی وجہ سے دوسرے مریض متاثر ہو رہے ہیں، مریضوں کی تعداد کے مدنظر پنجاب حکومت ہمیں ڈاکٹر اور دیگر سٹاف مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جڑوں شہروں میں کیسز زیادہ رپورٹ ہونے پر ٹیموں کو الرٹ کیا گیا ہے۔







