اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھول کر بھارت کو مثبت پیغام دیا ہے اور اب پاکستان بھی بھارت سے اسی قسم کے ردعمل کی توقع کرتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں جاری انتخابی مہم میں کچھ بھارتی سیاسی قوتیں پاکستان مخالف بیانیہ سے کام لے رہی ہیں جبکہ جنگ کسی مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرتارپور بارڈر کھولے جانے کے بعد پاکستان بھی بھارت سے اسی قسم کے مثبت ردعمل کا منتظر ہے۔