وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کےلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علیحدہ رہائشی سیکٹر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ نیا سیکٹر مختص کرنے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اسلام آباد میں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی اور ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کےلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علیحدہ رہائشی سیکٹر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ نیا سیکٹر مختص کرنے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اسلام آباد میں بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی اور ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کےلئے نئے سیکٹر کے قیام کےلئے وزارت اوورسیز وفاقی ترقیاتی ادارہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے اور اس حوالہ سے حتمی فیصلہ ایک ماہ میں کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں