اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے ملاقات کی ۔ بدھ کو وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مصر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر اجتماعی طور پر …
وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل خان سے پاکستان میں مصر کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن نے ملاقات کی ۔ بدھ کو وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مصر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر اجتماعی طور پر عالمی مسلم آبادی کے نمایاں حصے کی نمائندگی کرنے کے باوجود موجودہ تجارتی حجم کم رکھتے ہیں۔
انہوں نے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ وہ پاکستان میں مختلف چیمبرز آف کامرس کے چیئرمینوں سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں تاکہ تجارت میں اضافے کے لئے نئی راہوں کو تلاش کیا جا سکے۔سفیر نے پاکستان اور مصر کے درمیان ہموار تجارتی تعلقات کو آسان بنانے کے لئے ترجیحی تجارتی معاہدے کے قیام کی تجویز پیش کی۔
تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لئے سفیر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اس کے مصری ہم منصب کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ مصر پاکستان بزنس کونسل کے قیام کی سفارش کی جو مصالحہ جات، ادویات سازی، فوڈ پروڈکٹس اور سرجیکل مصنوعات سمیت دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت نے یقین دلایا کہ وزارت تجارت ان اقدامات کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بڑھانے کے لئے اقدامات میں سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مصر کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے وزارت تجارت کے عزم کا اعادہ کیا اور برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم پر زور دیا۔








