اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شوگر کمیشن کی تحقیقات کے تناظر میں کارروائی کے لئے چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ہے۔بدھ کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن کو چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقات کی زمہ داری سونپی گئی تھی۔جس نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش …
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شوگر کمیشن کی تحقیقات کے تناظر میں کارروائی کے لئے چیئر مین نیب کو خط لکھ دیا
اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شوگر کمیشن کی تحقیقات کے تناظر میں کارروائی کے لئے چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ہے۔بدھ کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن کو چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقات کی زمہ داری سونپی گئی تھی۔جس نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی ہے۔وزیر اعظم نے کمیشن کی تحقیقات کے تناظر میں سفارشات پر عمل درآمد کی منظور ی دے دی ہے۔کمیشن نے گزشتہ 5سال کے دوران 29ارب روپے کی سبسڈی میں سرکاری افسران کے ملوث ہونے اور اس سبسڈی کی غیر مساوی تقسیم کی نشاندھی کی ہے۔وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم نے رپورٹ کے جائزہ کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچا نے کا معاملہ نیب آرڈیننس کے تحت نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔خط میں چئیر مین نیب نے بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔









