وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

122

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے رواں برس کے آخر تک 50 ملین افراد کو ویکسین لگانا ضروری ہے، ملک میں 2 ملین ویکسین کی خوراکیں بہت جلد دستیاب ہوںگی۔

پیر کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ماسک ضرور پہنیں، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے سے ہی اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کی طرف سے ویکسینیشن سنٹروں پر شہریوں کے لئے گئے انتظامات کو سراہا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مقامات پر لوگوں کے اجتماعات کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے جو کورونا کے پھیلنے کی بنیادی وجہ ہیں، ملک میں ویکسین کی مناسب تعداد میں دستیابی کے بعد مختلف عمروں کے حامل افراد کیلئے بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔